25 اگست 2012 - 19:30

ہندوستان کے سیکرٹری خارجہ نے رنجن متھائي نے اسلامی جمہوریہ ایران اور ہندوستان کے درمیان اقتصادی تعلقات میں فروغ کی امید کا اظہار کیا ہے۔

ابنا:  رجن متھائي نے ایک بیان میں ایران وہندوستان کے مستحکم تعلقات کی طرف اشارہ کرتےہوئے کہا کہ گذشتہ برسوں میں دونوں ملکوں کے تعلقات میں فروغ آیا ہے اور  امید ہے کہ ہندوستان اور ایران کے درمیان اقتصادی تعلقات میں مزید فروغ آئے گا۔ انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے حوالے سے ہندوستان مغربی ملکوں کے دباؤ کا مقابلہ کررہا ہے اور ہندوستان اپنے مفادات پر دوسروں کی مسائل کو ترجیح نہیں دیتا ہے۔ ہندوستان ایرانی تیل کا ایک بڑا خریدار ہے۔ ہندوستان اپنی ضرورت کا دس فیصد تیل اسلامی جمہوریہ ایران سے خریدتا ہے۔

.......

/169